Tue
28
Apr
2026
کامرہ کینٹ۔محلہ احمد آباد گاٶں ساماں سے واپڈا حضرو نے ٹرانسفارمر مرمت کے لیے اتار کر گٸے ہو ئے دوسرے روز بھی ٹرانسفارمر نہ لگا سکے اور نہ ہی ایمرجنسی ٹرانسفارمر لگا کے دیا پورا محلہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان کٸی گھروں میں ہینڈ پمپ نہ ہونے کی وجہ سے بھی دوسرے گھروں سے پانی بھرنے پر مجبور ،مساجد میں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے،احمد آباد کے مکنیوں کا کہنا تھا کہ اگر ٹرانسفارمر مرمت کے لیے اتنا ٹاٸم درکار تھا تو واپڈا ایمرجنسی ٹرانسفارمر لگا دیتے کہ عوام کو تو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا مگر یہاں کون کسی سے کیا پوچھے کوٸی نہیں ہے پوچھنے والا یہاں تو صرف احمد آباد کے مکین پریشان و خوار ہے مگر جب واپڈا سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ آج شام تک بجلی بحال ہو جاٸے گی۔
