اٹک: حاجی شاہ روڈ کے قریب چائنہ چوک پر ہائی ایس اور ویگن میں تصادم 

اٹک :حاجی شاہ روڈکے قریب چائنہ چوک پر ہائی ایس اور ویگن کے درمیان تصادم،ویگن ڈرائیور سمیت دو خواتین شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق حاجی شاہ کے قریب چائنہ چوک میں ہائی ایس اور ویگن کے درمیان تصادم ہوا ،ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے دونوں گاڑیاں سامنے سے ٹکرائیں، حادثے کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت دو خواتین زخمی ہو گئی،  اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا زخمیوں میں سے لیاقت علی، نسرین بی بی زوجہ جہانزیب اور ام فروا شامل ہیں ویگن سکول ٹیچرز کو لے کر مانسر جا رہی تھی۔