Sat
13
Jun
2026

پنڈی گھیب:افتخار احمد ولد زرو خان سکنہ موضع اخلاص تحصیل پنڈیگھیب حال سکونت نزد اقراء پبلک سکول محلہ مولا پنڈیگھیب نے تحریری درخواست دی کہ کل شام کو اس نے اپنے گھر کے باہراپنا موٹرسائیکل نمبرRIG-8065ماڈ ل2005 ھنڈا125 برنگ سرخ انجن نمبر608029 چیسزنمبرD72688مالیتی90ہزار روپے کھڑا کیاکچھ ٹائم کے بعد جب وہ اپنے گھر سے باہر آیا تواس نے اپنا موٹرسائیکل غائب پایا اقراء پبلک سکول کے CCTVکیمرہ پر بنی فلم حاصل کی جس فلم کی تصویر میں موٹرسائیکل چوروں کو اہل محلہ نے پہچان لیا جس پر تھانہ پنڈیگھیب کے ایس ائی ذالفقارعلی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
