بوائز ہائی سکول کالی ڈلی میں نئی عمارت کی افتتاحی تقریب

مٹھیال:وہی ادارے ترقی کرتے ہیں جہاں ملازم اپنا کام نوکری نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اتنے دور دراز علاقے میںاس قدر زبر دست کام ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اساتذہ کاکام تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہے کالی ڈلی سکول علاقے کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے ہمیشہ اساتذہ کی عزت کرنے والی قوموں نے ہی عزت کمائی ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کالی ڈلی میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت کی افتتاحی تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO)راجہ امجد اقبال ،چیئر مین یو سی تھٹہ ملک عجب اعوان،منور اقبال،ناصر سرور خان نے اپنے اپنے خطاب میں کیا سکول کی عمارت کی تعمیر عبدالواحد اور ان کے خاندان کرائی گئی سکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر عبدالخالق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے پوری کوشش کر رہا ہے اساتذہ اور عوام کی مدد سے ہم بہت جلد ایک اچھا معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوں چیئر مین یو سی تھٹہ ملک عجب اعوان نے سکول کیلئے 10ہزار کا عطیہ بھی دیا۔
