صوبائی وزیر کرنل انور کا اعلان کردہ دومیل قانونگوئی سنٹر پیش رفت کا منتظر
مٹھیال:دومیل قانونگوئی میں تاحال کمپیوٹر اراضی سنٹر کا اجرا ء نہ ہو سکا قبل ازیں 20اپریل کو صوبائی وزیر مال کرنل (ر) محمدانور نے اعلان کیا تھا کہ دومیل قانو نگوئی اور چھب میں دو نئے کمپیوٹر اراضی سنٹر کاا جراء جون تک کر دیا جائے گا جس کے نتیجہ میں اراضی سنٹر پر کام کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا اس موقع پر ایک صحافی نے مائیک پر بتایا کہ دومیل شہر میں پٹوار خانہ کی عمارت جو تقریباً دو بڑے ہال ایک بڑا برآمدہ مزید ایک دفتر پر مشتمل ہے اس پر اراضی سنٹر کا اجراء ہو سکتا ہے جس کا حکومت کو کوئی کرایہ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا اور یہ عمارت برلب سڑک موجود ہے جبکہ کچھ لوگ اسے دوسرے شہر منتقل کرانا چاہتے ہیں۔ دومیل شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا فاصلہ بھی یکساں ہے کالا چٹا پہاڑ کے دور دراز علاقوں گنڈا کس،کالی ڈلی،دیگر آبادیوں سے دومیل کا فاصلہ بھی یکساں ہے اس شہر میں باقاعدہ قانگو کا دفتر ہوتا تھا اب بھی دومیل قانونگوئی کاغذات میں موجود ہے کھنڈہ،مروال،نتھیں،کسراں،مٹھیال،تھٹہ،کاملپور شیر جنگ،بسال با آسانی یہاں آ سکتے ہیں کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر اٹک کمپیوٹر راضی سنٹر کا اجراء کرا کر عوام کو سہولت فراہم کریں؟؟؟
