بجٹ حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے:ایم پی اے سردار افتخار

فتح جنگ :مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ بجٹ حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا تیار کردہ تھاآئی ایم ایف کے اشاروں پر پی ٹی آئی حکومت عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے اعوان میڈیاسنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو عوامی مفاد سے زیادہ آئی ایم ایف کا مفاد عزیز ہے حکمران عوام سے کیا ہر وعدہ بھول چکی ہے عمران خان نے کہا کہ تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہو گا کہ خود کشی کر لی جائے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر بل بھی پھاڑے ڈالر کی قیمت پر بھی شدید تنقید کی مگر اب انہیں ڈالر کی اڑان ،بجلی کی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیوں نظر نہیں آتی مہنگائی کے طوفان نے تو دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں بہت جلد نواز شریف اور شہباز شریف کا دور لوٹنے والا ہے موجودہ بحرانی صورتحال میں نواز شریف عوام کیلئے امید کی کرن بن چکے ہیںانتقامی سیاست اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئی تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی ۔
