سینٹری ورکرز بلدیہ میں اہم حیثیت رکھتے ہیں:ڈپٹی کمشنر اٹک 

اٹک :ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ سینٹری ورکرز بلدیہ میں اہم حیثیت رکھتے ہیں جن کی بدولت شہر بھر کی صفائی ممکن ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ اٹک کے ہال میں سینٹری ورکرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ اٹک مبارک علی خان بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے عید الاضحی کے موقع پر انتھک محنت کر کے شہر کو صاف رکھنے پر سینٹری ور کرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ وارانہ سر گر میا ں ایسے ہی دیانتداری سے ادا کر یںگے اس سال عید الاضحی پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، چیف افسران اپنے عملہ کے ساتھ فیلڈ میں رہے اور اپنی نگرانی میں قر بانی کے جانوروں کی باقیات کو بر وقت ٹھکانے لگایا جس کی وجہ سے شہر میں تعفن اور گندگی نہ پھیلی اور ضلع اٹک صفائی کے لحاظ سے بہترین پوزیشن کا حقدار قرار پایا ۔