اٹک، ضلع بھر میں ناروے واقعہ کیخلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد

ناروے واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حنفیہ سول بازار اٹک سے تاریخی چوک فوارہ اٹک ریلی نکالی جا رہی ہے

پنڈی گھیب، حضرو، اٹک شہر میں ریلیاں نکالی گئی، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات و اہلیان علاقہ کی بھرپور شرکت 

اٹک :پاکستان سمیت دنیا بھر کے 56 سے زائد اسلامک ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مغرب کی جانب سے آئے روز اسلام اور نبی آخر الزماں وجہ تخلیق کائنات ، رحمت دوعالم حضرت محمدؐ کی ذات بابرکات کے بارے میں کی جانے والی گستاخیوں اور ناروے میں قرآن کریم کی توہین کے دلخراش واقعہ جیسے ناپاک واقعات کو روکنے کیلئے محض زبانی تقاریر اور جمع خرچ کرنے کے اقوام متحدہ میں موَثر بین الاقوامی قانون بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ناروے میں قرآن کریم کی توہین کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ، ناقابل برداشت اور مغربی اور سہونی لابی کی مذہبی دہشت گردی ہے اسلامی شعائر کی توہین کر کے آج مغربی لابی مذہبی لابی میں سرفہرست ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حنفیہ سول بازار اٹک سے تاریخی چوک فوارہ اٹک تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم معروف پاکستانی تاجر آفتاب الدین بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ نگران اعلیٰ حاجی محمدالیاس ، نائب نگران اعلیٰ و صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان،ڈپٹی نگران اعلیٰ چوہدری افتخاراحمدصراف، صدر مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس،جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان،سینئر نائب صدرڈاکٹر عرفان قادری، نائب صدور سید اقبال حسین وارثی، محمد اکمل، سالار اعلیٰ سید منصور الحق، نائب سالار اعلیٰ محمد قیوم بٹ، ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان، کنٹرولر ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ، سیکرٹری مالیات حاجی محمد خلیل، نائب سیکرٹری مالیات چودھری شہزاد احمد، سیکرٹری نشر و اشاعت ریاض احمد بھٹی ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، مرکزی نا ئب صدر اے ٹی آئی ضیاء الرحمن نورانی ، شہزاد احمد چشتی ، ملک مظہر حسین اظہر ، کامران حیدر ، ڈاکٹر شیخ اسد صدیقی ، فخر اقبال اور دیگر موجود تھے ۔

 

علاوہ ازیں حضرو میں چنگیز خان گروپ کےزیراہتمام زاہد میر،سابق وائس چیئرمین حضرونسیم خان، اقبال میر،سابق وائس چیئرمین جاویدمجید،آصف خان،غلام سرورلالاحمید،عاقب خان علیزئی،سعیدخان نرتوپہ،ملک صداقت،سیف محمود کی قیادت میں ناروے میں امت مسلمہ کے ہیرو غازی عمر الیاس سے اظہار یکجہتی کیلئے شاندار ریلی نکالی گئی،ریلی اسلام کی سربلندی،عظمت قرآن زندہ باد کے نعروں کےساتھ اشاعت القرآن سے فوارہ چوک میں مین پروگرام میں شامل ہوئے(خادم چھچھ چنگیز خان نے بالخصوص اپنے گروپ اور تمام سیاسی جماعتوں کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

 

دریں اثناء  ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر پنڈی گھیب میں بھی احتجاج کیا گیا، پاکستان سنی تحریک کے زیر انتظام جامع قادریہ مسجد کے باھر احتجاج نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں افراد نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جس میں ناروے کی تمام پروڈکٹ کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔