Sat
13
Jun
2026

اٹک :ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام 3 جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐنکالے گئے پہلا جلوس صدر مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ بوٹا شجاعت علی اور سید فیصل بخاری کی زیر نگرانی مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس وہیں پر اختتام پذیر ہوا، دوسرا جلوس دورداد گاءوں میں 9 واں سالانہ جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐزیر انتظام ملک لیاقت خان ، ملک اخلاق خان نکالا گیا جو دربار حضرت بابا میاں مصر شاہ سے شروع ہو کر مرکزی جامع مسجد محمدی سے ہوتا ہوا دربار حضرت پیر چن بادشاہ بخاری پر اختتام پذیر ہوا ۔
تیسرا جلوس صدر سیرت کمیٹی سنجوال کینٹ زیر نگرانی سلیم اختر اور جنرل سیکرٹری محمد ارسلان جامع مسجد سنجوال گائوں سے شروع ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دربار شہید بابا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔
