اقراء کمپلیکس کیڈٹ کالج اٹک سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 اقراء کمپلیکس کیڈٹ کالج اٹک سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 کیڈٹ کالج کے بچوں نے شاندار پریڈ ، دیوار پر چڑھنے ، رسے کی مدد سے مشکلات عبور کرنے اور دیگر سخت ٹریننگ کے نمونے پیش کئے

اٹک :اسلام نے سب سے زیادہ زور تعلیم حاصل کرنے پر دیا ہے نبی آخر الزماں ، رحمت کائنات حضرت محمد ﷺ نے تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں ارشاد مبارک فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو اس کیلئے چاہے چین جانا پڑے اور غزوات میں بھی قید ہونے والے کفار کو مسلمانوں کو تعلیم کے زیور سے آرستہ کرنے پر رہا کیا گیا اقراء کمپلیکس کیڈٹ کالج اٹک معیاری تعلیم میں ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں معیاری تعلیم کے علاوہ بچوں کو افواج پاکستان سے محبت اور ان کی کردار سازی پر جو توجہ د ی جاتی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن اٹک راجہ امجد اقبال اور ڈی ای او پرائمری ایجوکیشن اٹک عمران قریشی نے کیڈٹ کالج اٹک میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر اقراء کمپلیکس لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) شاہد جمیل میاں ، سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول شیخ آصف محمود صدیقی ، سماجی کارکنان سید قاسم شاہ ، سابق بینک آفیسر قلزم حیدری ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سینئر صحافی جبار احمد تبسم ، بورڈ آف گورنر آصف اقبال ، پرنسپل نوبل گرائمر سکول اٹک لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) محمود قریشی ، پرنسپل انڈس ویلی سکول لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) جاوید ، پرنسپل پائینئر پبلک سکول اٹک مرزا روڈ ڈاکٹر ارشد منظور ، پرنسپل علی پبلک سکول فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر ) چوہدری ظہور ، ہائوس ماسٹر طارق جاوید ، پرنسپل اٹک کیڈٹ کالج فیصل جمیل میاں ، کیڈٹ کالج کے اساتذہ ، سٹاف ، طلبہ ، ان کے والدین کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

 اس موقع پرطلبہ نے شرکاء سے تالیوں کی صورت میں خوب داد وصول کی پریڈ کرنے والے طلبہ کی قیادت ، کالج کیپٹن ( لیڈ ڈرل ) طلحہ سہیل کر رہے تھے جن کے پر اعتماد اور خوبصورت انداز نے شرکاء کو داد دینے پر بار بار مجبور کیا ۔