ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا سبزی منڈی اٹک کادورہ

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا سبزی منڈی اٹک کادورہ

 ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی بھی ہمراہ تھے، اشیائے ضروریہ کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کے ہمراہ سبزی منڈ ی کادورہ کیا اور وہاں اشیائے ضروریہ کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ان کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے بزدار حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ان کی وجہ سے تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کر لیا جائے گا ۔

 

ضلع بھر کے تمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔