علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

نئے طلباء فیس بینک میں جمع کرنے کے بعد پاکستان پوسٹ کے ذریعے بغیر ٹکٹ لگائے اپنے داخلہ فارم رجسٹر ڈ ڈاک یونیورسٹی کو بھجوائیں گے 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس اٹک سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے داخلے دو حصوں میں کیے جائیں گے پہلے حصے میں میٹرک ، ایف اے کے داخلے 15جنوری سے 20 فروری تک کیے جائیں گئے ایم فل،پی ایچ ڈی اور بی ایس چار سالہ کے داخلے 16جنوری سے 14 فروری تک ہوں گے جبکہ بی اے ،بی ایڈ، ایم اے ،ایم ایس سی،ٹیچر ٹریننگ اور بی ایس چار سالہ ’’ اوپن اینڈ ڈسٹینس لرننگ ‘‘ پروگرامز کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے ۔

 

نئے طلباء فیس بینک میں جمع کرنے کے بعد پاکستان پوسٹ کے ذریعے بغیر ٹکٹ لگائے اپنے داخلہ فارم رجسٹر ڈ ڈاک یونیورسٹی کو بھجوائیں گے طلبہ کی سہولت کے لیے تحصیل سطح پر داخلہ فارم دستیاب ہیں مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس اٹک نمبر پر رابط کیا جا سکتا ہے ۔
0572610610 
www.aiou.edu.pk