ن لیگ کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے،چوہدری طلعت مسعود

ن لیگی حکومت کے پانچ سالہ دور میں مقامی راہنمائوںنے علاقے میں کوئی کام نہیں کرایا حسن ابدال سمیت دیگر علاقوں کو محروم رکھا
حسن ابدال ( ڈیلی اٹک نیوز) پی ٹی آئی راہنماء امیدوار برائے تحصیل ناظم حسن ابدا ل چوہدری طلعت مسعود حصار نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت کے پانچ سالہ دور میں مقامی راہنمائوںنے علاقے میں کوئی کام نہیں کرایا حسن ابدال سمیت دیگر علاقوں کو محروم رکھا گیا سوئی گیس کے ادھورے منصوبے مکمل نہ کروائے جا سکے ن لیگ کے دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے انھوں نے کہا کہ ہر بیرو ن ممالک سے زیادہ شرح سود پر قرضے حاصل کر کے ان سے کمیشن بنایا گیا اور ملک و قوم کو مقروض کیا گیا انھو ںنے کہا کہ ملک امین اسلم کی نگرانی اور ان کی وساطت سے علاقے کے عوا م کی محرومیوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ان شا ء اللہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے
چوہدری طلعت مسعود حصار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ملک امین اسلم خان کی قیادت تحصیل حسن ابدال سمیت پورے ضلع میں پی ٹی آئی کے امیدوار حصہ لینگے اور تاریخی کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت دیگر مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں ہے بلدیاتی الیکشن میں عوام ملک امین اسلم خان کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینگے تاکہ تعمیر و ترقی کا سفر تیز ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور مقامی حکومتوں کے قیام کے ساتھ ہی تعمیر و ترقی کے سلسلہ کا آغازہوگا اوردیہی علاقوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہم کی جائیں گی ۔
