جنڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف تقریبات و ریلیوں کا انعقاد

ریلیوں میںشرکاء کشمیری قوم سے اظہاریکجہتی اور کشمیر کی آزادی کی حمایت میں اپنے جذبات پیش کئے اور اقوام عالم کو انڈین مظالم پر توجہ مرکوز کرنے کا پیغام دیا
جنڈ ( ظفر اقبال/ ڈیلی اٹک نیوز) 5 فروری کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مختلف تقریبات و ریلیاں ،پہلی ریلی پرانا بازار چوک سے، محمد عدنان خان۔ محمد نعیم کھوکھر،عبدالقیوم خان ،خان برادری۔ اور دیگر کشمیری برادری نے پرانا بازار جنڈ سے ریلی نکالی جوخمینی چوک پہنچی جہاں پر مقررین جن میں عاطف حسین شاہ گیلانی ،راشد عمران ،ارسلان حیدر ، ملک جمشیدا ایڈووکیٹ ،وائس پرنسپل انڈس کالج رفاقت نذیر ،ملک امان اللہ بگدیال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری قوم سے اظہاریکجہتی اور کشمیر کی آزادی کی حمایت میں اپنے جذبات پیش کئے اور اقوام عالم کو انڈین مظالم پر توجہ مرکوز کرنے کا پیغام دیا ۔
پنجاب دانش سکول جنڈ بوائز اینڈ گرلز کیمپس میں پرنسپل بوائز رفیع الدین ،پرنسپل رفعت ناز کے زیرانتظام الگ الگ تقریبات اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں ٹیچرز نے کشمیر ایشوز پر پاکستانی قوم کے موقف بیان کرتے ہوئے اپنے جذبات کی ترجمانی کی جب کہ طلباء و طالبات نے کشمیری موضوع پر ٹیبلو، ترانے اورتقاریر پیش کیں ، بعد ازاں ریلیاں بھی نکالی گئیں ،ایک ریلی ٹی ایم اے آفس جنڈ سے پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف ، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیردوگل و انتظامیہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج جنڈ ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک اور دو کے طلبہ محکمہ ،ایجوکیشن کے ٹیچرزو اہلکار ، اور شہری شریک ہوئے ریلی خمینی چوک پر پہنچی جہاں پر پیر سعادت علی شاہ آف چورہ شریف،اسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل اور مفتی عبداللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوے مقصدآزادی کشمیر پر روشنی ڈالی نماز ظہر کے بعد مدرسہ جامعہ سراج العلوم جنڈ سے بھی جمعیت علماء اسلام (ف )کے عہدیدارن مفتی عبداللہ ،مفتی ادریس ، مفتی اعجاز ودیگر کی قیادت میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔
