Thu
23
Apr
2026

مخیر حضرات ہر ممکن تعاون کریںتاکہ ضلع بھر میں غریب نادار اور مستحق لوگوں تک امدادی پیکج پہنچ سکےان خیالات کا اظہار انچارج الخدمت فاونڈیشن اٹک ندیم عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے جو حالات ہمارے اوپر آئے ہیں ان حالات میں دیہاڑی دار، نادار اور مستحق افراد کا گزر بسر بہت مشکل ہو چکا ہے۔
الخدمت فاونڈیشن ان افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو راشن اور امدادی پیکج گھر گھر پہنچایا جائے گا کوئی بھی مستحق دفتر نہ آئیں ہم خود محلے کی
سطح پر راشن تقسیم کریں گے مشکل کی اس گھڑی میں اہل ثروت اور مخیر حضرات آگے آئیں اور ہمارا دست و بازو بنیں تاکہ کوئی مستحق امدادی پیکج سے رہ نہ جائے ۔
