جنڈ ،قیمتیں کنٹرول و منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے شکایت سیل قائم

جنڈ ،قیمتیں کنٹرول و منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے شکایت سیل قائم

جنڈ(صدیق فخر سے/ڈیلی اٹک نیوز)مہنگے داموں سبزی، فروٹ و دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کیلئےخطرے کی گھنٹے بج گئی۔

مہنگائی ، ذخیرہ اندوزوں اور زائدقیمتوں پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر جنڈکا احسن اقدام، تحصیل جنڈ میں بھی شکایت سیل بنا دیا گیاتفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں اورسبزی ، فروٹ و دیگراشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیاگیا بطور خاص سبزی اور فروٹ کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنے لگیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال میںغریب لوگوںکاگزر بسرپہلے ہی مشکلات سے دوچار تھا اوپر سےمہنگائی نے رہی سہی کسر بھی توڑ دی ۔تحصیل جنڈ میںکچھ سبزی اورفروٹ والوں نے انت مچا رکھی تھی اور مہنگےداموںفروخت کر رہےتھےجس کی بار بار شکایت آ رہی تھیں جس پرڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈنذیردوگل نے جنڈ بازارمیں شکایت سیل بنا دیا اور زائدنرخ پر فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانےبھی شروع کردیئے۔ 

 

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر جنڈنے تحصیل جنڈ کے دیہاتوں کے دورے کابھی سلسلہ شروع کر دیا تاکہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء فراہم ہو سکیں ۔ شکایت سیل ریلوے روڈ پر الحافظ بیکری کے پاس بنایا گیاجس پرآپ جا کراپنی شکایت کا اندراج کروا سکتے ہیں اور اپنی شکایت کےبارے میں انتظامیہ کی طرف سے کیا ایکشن ہوا اس بارے بھی بعد میں معلومات لے سکتے ہیں۔