پاکستان تنازع کشمیر کیلئے مستقل نائب وزیرخارجہ مقرر کرئے،خالد محمود

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ موت سے بے خوف کشمیریوں کو ہندوستان طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا ،عشرہ یکجہتی کشمیر جماعت اسلامی بھرپور انداز سے منا رہی ہے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز قاضی حسین احمد  نے کیا تھا جو امسال بھی بھرپور انداز سے پوری دنیا میں منایا جائے گا ،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو مستقل بنیادوں پر اجاگر کرنے کے لیے ایک مستقل نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،استقبالیہ تقریب میں ایڈیٹر کشمیر ٹائمز ارشد ثانی،سینئر صحافی راجہ کفیل،زاہد تبسم،اعجاز عباسی،جاوید اقبال،ارشد ثانی،نثار کیانی،عمرفاروق،عدیل بشیر،عبید اللہ عابد،بشیر عثمانی،مقدر شاہ،ذیشان قریشی ،علی شیرسمیت دیگر صحافیوں نے گفتگو اور خطاب کیا ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی ویژن 2030کے مطابق پیش قدمی کررہی ہے مستقبل جماعت اسلامی کا ہے مسئلہ کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ساری کشمیری جماعتیں متفق ہیں سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر کی حیثیت سے بھرپور خدمات سر انجام دے رہے ہیں کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ عالمی سطح پر اپنے مسئلے کو اجاگرکرنے کے لیے کردارادا کریں ،پاکستانی قوم اور سیاسی مذہبی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے حکومتوں کی کمزوریاں رہی ہیں ان کو دور کیا جانا چاہیے ،ازادکشمیر سے بہنے والے دریائوں جو پاکستان کو سیراب کررہے ہیں ان میں کشمیریوں کا خون شامل ہے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہدکررہے ہیں کشمیریوں نے ایک لمحے کے لیے بھی ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کیا ہندوستان نے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق نہیں دیا تو ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا ،گلگت بلتستان اور ازادکشمیر کو صوبوں سے زیادہ حقوق دئیے جائیں دونوں خطوں کو تحریک ازادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے ،جماعت اسلامی یکم فروری کو ضلعی سطح پر میڈیا نمائندوں سے کشمیر کے حوالے سے نشستیں کرے گی ،2فروری کو خطبات جمعہ میں کشمیر کے حوالے سے خطابات ہوں گے 3فروری کو شہداء کے ورثا سے ملاقاتیں4فروری کو کشمیر ای میل کانفرنس اور 5فروری کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر پر بڑے پروگرامات کرے گی ۔