ارجہ: ن لیگی جلوس میں شامل ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی

ارجہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے ) ن لیگی جلوس میں شامل ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ ایک نوجوان شدید زخمی، حالت خطرے میں۔ حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔زحمی تیمور لطیف ولد محمد لطیف  کو  DHQہسپتال باغ سے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ وسطی باغ کا ایک جلوس جو کہ مظفرآباد جلسے میں شرکت کے لئے جا رہا تھا میں شامل  ایک ٹیوٹا ہائی ایس نبر6609دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک کر کے کراس کر نا چاہتا تھا۔ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل نمبرRIM.537کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تیمور لطیف اولد محمد لطیف  ساکنہ جلہری شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ لے جا یا گیا۔ جہاں سے اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ زخمی  کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔زخمی تیمور لطیف اولد محمد لطیف  گھر اے ارجہ اپنی دکان پر آ رہا تھا۔ کہ غازی آباد(ٹھنڈی کسی) کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا۔
 انجمن تاجران ارجہ نے ہنگامی چندہ کر تے ہوئے مبلغ25000روپے تیمور لطیف اولد محمد لطیف  کے علاج معالجہ کے لئے اس کے ورثا کے حوالے کیے۔انجمن تاجران کی طرف سے اس اقدام پر عوامی سماجی حلقوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔