Fri
17
Apr
2026
باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وائس چیئرمین سیور کالو شیخ محمد اسحاق نے حکومت آزاد کشمیر اور ایچ آئی سی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ویمن یونیورسٹی سیور متولی میں تعمیر کی \جائے یہاں کے عوام اراضی دینے کے لیے تیار ہیں اور یہ علاقہ باغ کا قریب ترین علاقہ ہے جس کی وجہ طالبات بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکتی ہیں یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران شیخ محمد اسحاق نے بتایا کہ سیور متولی کے عوام آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی گوناگوں مسائل کا شکار ہیں یہاں کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس اور وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان یہاں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
