باغ میں نوسر باز گروہ سرگرم سادہ لوح عوام لٹنے لگے

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)باغ میں نوسر بازوں کا گروہ سرگرم عمل سادہ لوح دکانداروں سے چکر بازی کر کے ہزاروں روپے ہتھیا کر ریفو چکر ہو گے گرو میں ایک خاتون بھی شامل ہے باغ انتظامیہ نوٹس لے اور دکانداروں اور عام آدمی کوتحفظ فراہم کیا جائے باغ کے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق باغ کے ایک دکانداروں کے ایک وفد نے صحافیوں کو بتایا کہ باغ شہر میں نوسر بازوں کا ایک گرو داخل ہو گیا ہے جومیں ایک عورت بھی شامل ہے سادہ لوح دکانداروں سے ہزاروں روپے لوٹ کر ریفو چکر ہو گیا ہے باغ کے دکاندار سراپا احتجاج باغ انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور اس گرو کے افراد کو جلد سے جلد گرفتار کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔