Sun
19
Apr
2026

مظفرآباد( پی آئی ڈی)آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے بٹل سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سکول کے بچوں کی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر آباد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر انکے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ انہوںنے شہید ہونے والے سکول وین کے ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی فوج مسلسل لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہی ہے جسکا عالمی برداری کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشا نہ ہے ۔
