Sat
02
May
2026

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔سردار عتیق کی گذشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں مجاہد منزل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے دل کے دورہ کی تشخصی کرتے ہوئے اُن کی کامیاب اینجو پلاسٹی کی اب وہ روبصحت ہیں۔ آئندہ دو روز تک ہسپتال سے گھر منتقل ہونگے۔ ڈاکٹروں نے انھیں آئندہ ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
