باغ،انکم ٹیکس این او سی کی شرط کیخلاف ملازمین کی احتجاج کی دھمکی
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد کشمیر کے ملازمین کو انکم ٹیکس جیسے ظلم سے بچایا جائے سروس مکمل کر کے ملازمین باعزت ریٹائرڈ ہوتے ہیںاور انکم ٹیکس کے دفتر میں ان کی ساری عزت خاکستر میں ملادی جاتی ہے مہینوں چکر لگانے کے باوجود این او سی نہیں ملتا جس کی وجہ سے پنشن جیسی مراعات حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں انکم ٹیکس کی کٹوتی بذریعہ اے جی آفس ہوتی ہے اور این او سی محکمہ انکم ٹیکس دیتا ہے اکائونٹنٹ جنرل آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کے این او سی کی شرط ختم کی جائے کیونکہ اے جی آفس سے انکم ٹیکس مکمل تفصیل کے مطابق کٹوتی ہے اگر این او سی کی شرط ختم نہ کی گئی تو ملازمین تنظیمیں انکم ٹیکس آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع باغ سردار فاروق خان ،خواجہ سبط الحسن جنر سیکرٹری،مولانا عبدالمنان گوہرجنرل سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع باغ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ ملازمین سے رشوت لیکر بھی این او سی جاری نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے اگر ملازمین کو انکم ٹیکس آفس نے زلیل کرنا نہ چھوڑا اور ریٹائرڈ منٹ پر این او سی جس میں شرط ختم نہ کی تو ملازمین بھرپور احتجاج کریں گے ان لینڈ ریونیو آفیسر آزاد کشمیر سے بھرپور مطالبہ ہے کہ وہ معاملہ کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے ملازمین کی عزیت و نفس کو محروم ہونے سے بچائیں۔
