چوری کی گاڑی کیوں پکڑی؟قمرالزمان کے رشتہ دارون کا تھانے پر دھاوا

 اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)اسلام آباد سے2016 ء رفیق نامی شخص کی چوری ہونے والی گاڑی باغ آزاد کشمیر میں سابق وزیرحکومت سردار قمرالزمان کے رشتہ دار سے برامد' ایس ایچ اور تھانہ سٹی باغ راجہ پرویز حمید نے تنویر نامی مرکزی ملزم کو تھانے میں بند کر دیا' وزیر حکومت کے دیگر رشتہ دار آپے سے باہر۔معطل تحصیلدار علی صیاد نے ساتھیوں سمیت تھانہ پولیس باغ پر حملہ کر دیا اہلکاران اور ایس ایچ او کو معطل کروانے کی دھمکیاں' جس پر ایس ایچ اور باغ نے تحصیلدار سمیت اس کے درجنوں ساتھیوں پر پرچہ در ج کر لیا' سابق وزیر کے بیٹے سابق امیدوار اسمبلی سردار ضیاء القمر بھی تھانے پہنچ گئے ملزم کو چھڑانے کیلئے تمام حربے استعمال کئے لیکن ایس ایچ او تھانہ ڈٹ گئے ' اور ملزم کو چھوڑنے سے انکار کر دیا' تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری' ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر عوام میں شدید غم و غصہ اور تھانہ پولیس پر حملہ کرنے والے علی صیاد نامی حکومت آزاد کشمیر کا انتظامی آفیسر جو کہ پہلے سے ہی اپنی کارستانیوں کی وجہ سے (SMDR)  میں کلوز ہے کو برطرف کرنے کا مطالبہ' سیاسی رہنمائوں و سول سوسائیٹی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر' چیف جسٹس سپریم و ہائی کورٹس' چیف سیکرٹری آزاد کشمیر' آئی جی آزاد کشمیر' کمشنر پونچھ ' ڈی آئی جی پونچھ چوہدری سجاد' ڈی سی باغ سردار عبدالوحید' اور ایس پی باغ جمیل میر سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑی چوری کے ملزم اور اس کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی ملزمان' اور انتظامی افیسر علی صیاد سمیت ساتھیوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ ایس ایچ اور باغ راجہ پرویز حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' باغ میں جرائم پیشہ افرد کا قلع قمع کر کے دم لوں گا' میرے افسران میرے ساتھ ہیں مجھے کسی ملزم سے کوئی ڈر نہیں تمام ملزمان کو بہت جلد قانون اور عوام کے کٹہرے میں پیش کروں گا' اور انھوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر باغ کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔