باغ، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ بیوہ مسیحا کی منتظر
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خواجہ بانڈی بھیڈی میں بھارتی افواج کی گولہ باری سے تنگ آکر روبینہ بیگم بیوہ بشیر میر مرحوم اپنے تین بچوں سمیت باغ پہنچ گئیں انہوں نے یہاںصحافیوں کو بتایا کہ بھارتی افواج کی شدید گولہ باری سے ان کا مکان تباہ ہو گیا ہے ہم نے مشکل سے اپنی جانیں بچائیں روبینہ بیگم نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتی ہے ہمیں زکواة فنڈ یا بے نظیر انکم سپورٹ سے کوئی امداد نہیں مل رہی میرے تین چھوٹے بچے اور بچیاں ہیں جو کم عمر ہیں جن میں عمیر عمر10سال، بچی علیزہ عمر6سال، ایان عمر4سال ہے انہوں نے کہا کہ اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے باغ میں وہ بلال احمد بیگ کے ہاں قیام پزیر ہے میرا خاوند کینسر کے مرض کے باعث وفات پا گیا ہے آج کے اس دور میں بال بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو چکا ہے ہمارا گھر بار تباہ ہو چکا ہے حکومت میرے بچوں کی کفالت کا بندوبست کرتے ہوئے میری داد رسی کرے تاکہ میں بھی باعزت طور پر زندگی بسر کر سکوں۔
متاثرہ بیوہ
