کوٹ جیمل ٹریفک پولیس برنالہ کی مال بناو مہم شروع،ڈرائیور پریشان

کوٹ جیمل(سٹی رپورٹر) ٹریفک پولیس برنالہ  نے مال بنائومہم شروع کر دی ،بازاروں میں ٹریفک جام رہنے لگی ڈیمپر مالکان سے منتھلی لیکر کھلی چھوٹ دے دی گئی ان خیالات کا اظہار قمر ارشاد نے آفس مرکزی ایوان صحافت کوٹ جیمل میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی، قمرارشاد نے مذید کہا کہ ٹریکف پولیس برنالہ کے انچاج سارا سارا دن مختلف ویرانوں میں ناکہ لگائے رکھتے ہیں اور ٹارگٹ پورا کرنے اور جتنے زیادہ چلان اتنا کمیشن کے چکر میں مال بنائو پالیسی پر عمل کر کے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں کوٹ جیمل بازار،برنالہ بازار،کڈھالہ بازار اور موئل بازار میں ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے خاص کر وٹالہ چوک میں ہر وقت ڈیمپرز نے سڑک بلاک کر رکھی ہوتی ہے ،ٹریفک اہلکاران کی ڈیوٹی نہ دینے کی وجہ سے سکول ٹائم صبح سے لیکر سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل گاڑی سواروں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں بعض اوقات ایمبولینس بھی گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں،قمر ارشاد جرال نے میڈیا کے توسط سے آئی جی پولیس آزادکشمیر سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔