Tue
28
Apr
2026

سوچی، روس: مشرقی یورپ کے لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب آسمان سے سفید کے بجائے نارنجی رنگ کی برف باری ہوئی۔
ماہرین موسمیات نے اس حیرت انگیز واقعے کی وجہ بتائی ہے کہ صحارا ریگستان میں طوفان کے باعث نارنجی رنگ کی باریک مٹی بڑی مقدار میں فضاؤں میں شامل ہوگئی جو بارش اور برف باری کے ساتھ شامل ہوکر زمین پر برسی ہے جس کے باعث زمین نے ہلکے نارنجی رنگ کی چادر سی اوڑھ لی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ہر پانچ برس میں ایک بار ایسا ضرور ہوتا ہے تاہم اس بار ریت کی مقدار زیادہ ہے کیوں کہ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ برف کے ساتھ ریت ان کے منہ میں داخل ہورہی ہے۔
