Sat
25
Apr
2026

اٹک(صدیق فخر سے) ضلع اٹک میں دوسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں بھی اضافہ، تفصیلات کے مطابق ملک بھی کی طرح ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ، پنڈی گھیب ، فتح جنگ، حسن ابدال، حضرو اور اٹک میں بھی بارش کا سلسلہ دوسرے دن بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جمعتہ المبارک سے شروع ہونے والی بارش کا سوموار تک جانے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے۔ گھروں میں موسم کی مناسبت سے پکوان بھی پکائے جا رہے ہیں جس میں بطور خاص مکھڈی حلوہ ، پکوڑے شامل ہیں
