اٹک: چیئرپرسن ایمان طاہر سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کی ملاقات

اٹک: چیئرپرسن ضلع اٹک ایمان طاہر سے اٹک کی حدود میں واقع ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایمان طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کسی بھی شکایت پر بروقت ایکشن لے گی۔ پلاٹس کی غیرقانونی خرید و فروخت کرنے والی سوسائٹیز کا این او سی فی الفور منسوخ کیا جائےگا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے آپریشنز کو یقینی بنائیں۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو واضح کرنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کونسل اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہر صورت میں ممکن بنائے گی ساتھ ہی یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی سوسائٹی کے مالکان یا عملے کو اگر ڈسٹرکٹ کونسل سے کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ بلاجھجک براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کا کوئی بھی مجاذ آفیسر یا اسٹاف کسی قانونی جواز کے بغیر کسی بھی طرح کی غیرضروری رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ گڈ گورننس اور شفافیت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
