ٹی بی قابل علاج ، فلاحی ادارے اپنے محدود وسائل سے کام کر رہے ہیں :اکرم مرزا

اٹک:ٹی بی قابل علاج مرض ہے ،مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ اور دوستانہ رویہ مرض کی روک تھام کیلئے بے حد ضروری ہے ،فلاحی ادارے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ،سوشل ویلفیئر این جی اوز کیلئے ایک ورکشاپ کیلئے کا انعقاد کر رہا ہے ،فلاحی کام کرنا انتہائی مشکل کام ہے ،فلاحی ادارے اپنے محدود وسائل سے کام کر رہے ہیں ،یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم مرزا نے ایم سی ہائی سکول میں ٹی بی ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر جبران اشرف بٹ ،سعدیہ تقی ،رانا شوکت علی خان نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں ڈا کٹر محمد تقی ، ہشام خان اعوان، ڈاکٹر امانت خان ،محمد عارف ،ملک محمد بشیر ،عثمان تقی ،محمد نواز شان ،شیخ اشتیاق احمد ،سید سجاد شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔