احتسا ب کے نام پر انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے : سردار ناصر بنگو

فتح جنگ :پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ احتسا ب کے نام پر انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے گرفتاریاں جیالوں کو دبا نہیں سکتیں حکومت ناکام ہو چکی ہے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر بے بنیاد مقدمات حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے لیکن حکمران یہ جان لیں کہ بھٹو کے ماننے والے کبھی بھی جیلوں اور ہتھکڑیوں سے گھبرانے والے نہیں حکومت اتنے ظلم کرے جتنے کل برداشت کر سکے صحافیوںسے گفتگو میں سردار ناصر خان نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کو تر نوالہ نہ سمجھے انشااللہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظلم کے خلا ف آواز بلند کرتے رہیں گے جیالوں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائدین پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات انہیں اپنے مقاصد سے ہٹا نہیں سکتے جبر اور جیلیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں عوام کے مسائل حل کرنا نااہل حکمرانوں کے ایجنڈے میں ہی شامل نہیں ہے پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی اور جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور استحکام اور اس ملک کے غریبوں محنت کشوں اور پسے ہوئے مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے استحصالی قوتوں اور استعمار نے اس کی سزا پیپلزپارٹی کو دی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنے خون سے سینچا ہے اگر سیاسی یتیموں کا پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنا ہے تو شہید ذوالفقار علی بھٹو ،بے نظیر بھٹو شہید جیسے قائدین اور جاںنثار جیالے پیدا کریں مستقبل انشااللہ پیپلز پارٹی کا ہی ہے پیپلزپارٹی اس ملک کے مظلوم پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندہ اور سب سے بڑی عوامی جمہوری جماعت ہے ملک کی بہت بڑی اکثریت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں آنے والا دورپیپلزپارٹی کا ہے انہوںنے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کی بجائے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھارہے ہیں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر لگی ہوئی ہیں۔
