ایم پی اے یاور بخاری کا رمضان بازار اٹک کا دورہ

اٹک : چےئر مےن پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی ٹو و ممبر صوبائی اسمبلی ےاور بخاری نے رمضان بازار کا دورہ کےا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی اور ڈی پی او سےد شہزاد ندےم بخاری بھی موجود تھے انہوں نے دورے کے دوران اشےاءخوردونوش کی قےمتوں اور معےار کا معائنہ کےا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے دکانداروں اور خرےداروں سے بھی بات چےت کی اس بار رمضان بازار سابقہ حکومتوں کے بازاروں سے مختلف ہو گا ضلع بھر مےں انتظامےہ قےمتوں مےں استحکام اور اشےاءخوردونوش کا اعلیٰ معےار ےقےنی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس کے ساتھ رمضان بازار مےں دکانداروں اور خرےداروں کو بہترےن سہولےات مہےا کی گئی ہےں جو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ہےں ممبر صوبائی اسمبلی ےاور بخاری نے کہا کہ وزےر اعظم پاکستان عمران خان اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق عوام کو زےادہ سے زےادہ سہولےات کی فراہمی جاری رہے گی۔