موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے :سلیم شہزاد
اٹک : موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مہنگائی کا طوفان آگیا ہے غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں بجلی گیس اور پیڑول کی قیمتوں کے اضافہ کے بعد ڈاک کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور عوام مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کو یاد کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ( ن ) کا دور ہو گا اور لوگ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستانی قوم کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)محمد سلیم شہزاد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافے کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت اس سے قبل بھی بجلی گیس اورپیڑول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں پوری قوم حکومت سے مایوس ہوچکی ہے تبدیلی سرکار غریب مکاﺅ پر وگرام پر پوری طرح عملدرآمد کر رہے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی عوام پر عرصہ حیات تنگ کررہے ہیں کنٹینر کی سیاست کرنے والے نا اہل حکمران آج بھی کنٹینر پر براجمان ہیں عوام تبدیلی سرکا ر سے مایوس ہوکر مسلم لیگ ( ن ) کی جانب دیکھ رہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں الزامات لگانے والے آج بھی الزامات کی سیاست کررہے ہیں مہنگائی اور عوام مسائل سے توجہ ہٹانے کی ہر کوشش کو نا کا م بنائیں گے۔
