جاری ترقیاتی منصوبوں کو نہیں نئے ترقیاتی ٹینڈرز کو روکا گیا:ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک :ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا گیا ہے نئے ترقیاتی ٹینڈروں کے بارے بے ضابطگی کی شکایت اور پراسس مکمل نہ کرنے پر ٹینڈروں کو روک دیا گیا ضلع کونسل کے جاری کاموں میں میں نے سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی یہ بات انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو 3 گھنٹے تک قیمت اور کوالٹی پر سختی سے نظر رکھنے کی ہدایات کیں ہیں۔ جبکہ میں خود ہر تحصیل پر رمضان بازاروں کو وقتََا فوقتََا دورہ کر تا ہوں رمضان بازار اور دیگر اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والوں کو منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا انہوں نے کہا کہ اس متبرک ماہ میں خوشنودی خداکیلئے اپنا حصہ ڈالیں تاکہ روزہ داروں کو ارزاںقیمت پر اشیائے خوردنوش مل سکیں مجھے پورا یقین ہے کہ دوکاندار کم منافع حاصل کر کے اپنی آمدنی کو دوگنا کر سکتے ہیں اس موقع پر میڈیا نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رابعہ نسیم سے منافع خوروں پر جرمانے کرنے کے بارے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2019ء سے لے کر 05-05-2019تک ضلع بھر کی 375مارکیٹ کا وزٹ کیا گیا 2596معائنے کیے گئے 9لاکھ86ہزار 9سو روپے جرمانے عائد کیے گئے،24ایف آئی آریں درج کی گئیں،430لوگوں پر جرمانہ کیا گیا انہوں نے مزید بتایا کہ 06-05-2019سے 15-05-2019تک رمضان کے پہلے عشرے میں ضلع بھر میں 112مارکیٹ کا وزٹ کیا گیا 732کا انسپکشن جبکہ 5لاکھ85ہزار 3سو روپے جرمانہ کیا گیا 5افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس میں128گراں فروش شامل ہیں۔
