رمضان سستا بازار فتح جنگ میں نا تجربہ کار ہومیو ڈسپنسر کی فرسٹ ایڈ میں ڈیوٹی 

فتح جنگ :رمضان سستا بازار فتح جنگ میں نا تجربہ کار ہومیو ڈسپنسر کی فرسٹ ایڈ میں ڈیوٹی لگا دی گئی ، انجکشن اور مرہم پٹی بھی نہیں کر سکتا ، کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ نے رمضان سستا بازار میں خانہ پری کرتے ہوئے ایلوپیتھک ادویات کے استعمال کی خاطر ایک ہومیو پیتھک ڈسپنسر کی ڈیوٹی لگا دی ہے ڈسپنسر نے ایم ایس کو بتایا کہ مجھے نہ تو انجکشن لگانا اور نہ مرہم پٹی کرنا آتی ہے چونکہ یہ کام اس کے شعبہَ سے متعلقہ نہیں ہے جس پر ہومیو ڈسپنسر کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اٹک کی پروپزل پر ان کے پاس بھیج دیا گیا عوامی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ایم ایس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ڈاکٹرز کا قبلہ درست کیا جائے ۔