حسن ابدال اولیاء کا مسکن اور مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی سرزمین 

حسن ابدال: حسن ابدال اولیاء کا مسکن اور مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی سرزمین ہے گوردوارہ سری پنجہ صاحب آ کر دلی خوشی ہوئی یہاں کے تاریخی مقامات کی سیر کرنا میری دیرینہ خواہش تھی۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے دورہ پنجہ صاحب کے دورے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں ، حاجی محمد رفیق قادری، چوہدری وقار علی، سید ہاشم علی علوی، وقاص احمد ، غلام حسنین ،چوہدری ثروت اقبال و دیگر سے ہونے والی اپنی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تنظیم کے جوائنٹ سیکرٹری دوست محمد ، سینئر راہنما میاں محمد ارشد ساقی، معروف کالم نگار چوہدری عطاء الرحمن، رانا عبداللہ سرور اور احمد نواز بھی موجود تھے ۔ا س سے قبل وفد کے اراکین سے پریس کلب تحصیل حسن ابدال میں صحافیوں سے اپنی تفصیلی ملاقات میں علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کا ملک گیر اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں ۔