پنجاب بجٹ: 8 نئی یونیورٹیوں کا قیام،ضلع اٹک ایک بار پھر نظر انداز

اٹک : ضلع اٹک ایک بار پھر نظر انداز ، حکومت پنجاب نے نئے مالی سال میں 8 یونیورسٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا لیکن اس میں ضلع اٹک شامل نہیں ، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع اٹک حکومت پنجاب کو سب سے زیادہ ریونیو دے رہا ہے کیونکہ یہاں آئل اینڈ گیس کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو کہ اربوں روپے کا ریونیو حکومت کو دے رہی ہیں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور سنجوال فیکٹری بھی اسی ضلع میں قائم ہے جبکہ غازی بروٹھہ ہائیڈروپاور پروجیکٹ بھی ضلع اٹک میں ہی ہے تاہم سہولیات دیتے وقت ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اس ضلع کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا جو کہ نا انصافی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت اس ضلع کی پسماندہ تحصیلوں میں یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دے یا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک کو یونیورسٹی کیمپس کا درجہ دے ۔