حضرو: مدرسہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش کنویں سے برآمد 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوزویب) مدرسہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش کنویں سے برآمد ، تفصیلات کے مطابق حضروکے علاقہ فورملی مدرسہ سے لاپتہ ہونے والے طالب علم سمیر کی لاش پولیس نے برآمد کر لی گئی پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے اغواء کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دی اور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔