Fri
19
Jun
2026

جنڈ:جنڈ میانوالی روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، 2 افراد شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے علاقہ نالا ریسی کے مقام پر 10 ویلر آئل ٹینکر ان بیلنس ہونے کے سبب الٹ کر کھائی میں جا گرا ۔
حادثہ کے نتیجہ میں فرحت اللہ ساکن کوہاٹ کو سر پر گہری چوٹ آئی جبکہ عبدالقادر کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور سے موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا
جہاں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث دونوں مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
