کامرہ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق 

جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق دورداد گائوں سے اور کامرہ فیکٹری میں ملازم تھا

حضرو:  کامرہ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

 

 تفصیلات کے مطابق طاہر سی این جی سٹیشن کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی۔

 جس کے نتیجہ میں دور داد گائوں کا رہائشی 29 سالہ جمیل احمد ولد محمد صدیق شدید زخمی ہو گیا اس کے سر پر گہری چوٹ آئی ۔

 

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور موقع پر پہنچ گیا اور شدید زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تشویشناک حالت میں پی اے سی ہسپتال کامرہ منتقل کیا ۔

 

ہسپتال پہنچ کر نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

 جاں بحق ہونے والا نوجوان کامرہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ۔