Tue
14
Jul
2026

حضرو :اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس نے محمد سہیل خان ولد زیب الرحمن محلہ شہید بابا ویسہ حضرو سے 2031 گرام چرس اور محمد سعید ولد یونس خان ساکن ویسہ حضرو سے 320 گرام چرس ،
تھانہ حضرو پولیس نے زیر دفعہ 302 ت پ کے تحت ملزم محمد رمضان ولد اشفاق ساکن مراڑیہ حضرو سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
