قیمتوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک 

ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی ایک فروٹ والے سے قیمتیں چیک کر رہے ہیں

 ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مانیٹر کر رہے ہیں ، عشرت اللہ خان نیازی 

اٹک :ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اپنے  ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت سبز یوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مانیٹر کر رہے ہیں اور اس ضمن میں رپورٹس متعلقہ حکام کو ارسال کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام میں لانے کےلیے انتہائی سنجیدہ اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ وزیرا عظم پاکستان عمران خان،وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور تمام سر کاری مشینری روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ 

 

ڈی سی اٹک نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت بہت جلد تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں ہوں گی ۔