بیوروکریسی کی اکھاڑپچھاڑسے گڈ گورننس نہیں آتی،چنگیزخان

پکڑلو،پکڑلوکی پالیسی سے حکومت نے انتظامیہ اور پولیس کا اعتماد زمین بوس کردیا
حضرو: سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسابق امیدوار پنجاب اسمبلی چنگیز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پکڑ لو پکڑ لو کی پالیسی سے حکومت نے انتظامیہ اور پولیس کا اعتماد زمین بوس کر دیا ہے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑ ا بارہ آنے کی طرح کوئی کام بھی درست سمت میں ہوتا نظر نہیں آرہا آئی جی اور چیف سیکرٹریوں کے تبادلوں سے کبھی گڈ گورننس نہیں آسکتی کیونکہ افسروں کی قابلیت اور اہلیت میں صرف19/20کا فرق ہوتا ہے جن سے کام لینا پڑتا ہے اور کام پالیسی کے تسلسل سے چلتا ہے چنگیز خان نے کہا کہ ایسے تبادلوں سے انتظامیہ اور پولیس میں بے چینی پھیلتی ہے۔
پنجاب کا سارا نظام وٹس اپ پر چل رہا ہے فیلڈ میں کارکردگی نظر نہیں آتی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر فیلڈ سے فیڈ بیک لے اور انتظامیہ پولیس کا اعتماد بحال کریں جب تک صحیح جگہ پر صحیح بندے کا تقرر نہیں ہوگا معاملات الجھے رہیں گے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہتر ہوگا وزیر اعظم عمران خان جو اتنی محنت کر رہے ہیں ان کی ٹیم بھی محنت کو اپنائے بزنس مینوں کا بھی اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی سمت درست ڈگر میں چلے اور عام آدمی کو ثمرات مل سکیں ۔
