Sun
17
May
2026

اٹک :بوائز ڈگری کالج کے قریب ڈی ایس پی آفس کے سامنے موٹر سائیکل کی رکشہ کو ٹکر،دو موٹر سائیکل سوار طالب علم شدید زخمی،دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئی تفصیلات کے مطابق ،بوائز ڈگری کالج اٹک کے قریب ڈی ایس پی آفس کے سامنے موٹر سائیکل اور رکشہ میں حادثہ ہوا، جس میں دو نوں موٹر سائیکل سوار طالب علم شدید زخمی اوردونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔اٹک اطلاع ملنے پر ریسکیو ۱۱۲۲ فوراً موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور رکشہ کے ہمرا موقع سے فرار ہو گیا۔
موٹر سائیکل پر سوار دونوں زخمیوں عثمان ولد طارق اور تیمور ولد خالد پرویز کا تعلق مرزا گائو سے ہے۔دونوں کی عمریں ۱۶ سال ہیں اور پائلٹ سکول کے طالب علم ہیں۔
