سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اٹک کی اقلیتی برادری کا احتجاج

سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اٹک کی اقلیتی برادری کا احتجاج

ریلی پیٹر جاوید جانسن کی قیادت میں یوپی چرچ نزد جنرل بس اسٹینڈ سے ریلی نکالی جس میں ریٹائرڈ آرمی افسران نے بھی بھرپور شرکت کی

اٹک :سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اٹک کی اقلیتی مسیحی برادری اورہندو برادری نے پیٹر جاوید جانسن کی قیادت میں یوپی چرچ نزد جنرل بس اسٹینڈ سے ریلی نکالی جس میں ریٹائرڈ آرمی افسران نے بھی بھرپور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پشاور کراچی روڈ بلاک کر کے احتجاجاً ٹائر نذر آتش کئے ریٹائرڈ آرمی افسران کی نمائندگی بریگیڈیئر سید حیدر عباس کرنل محمد محمود ، فلاءٹ لیفٹیننٹ چوہدری ظہور احمد ، ونگ کمانڈر ایم ایم خان ، کرنل جاوید اقبال ، میجر غفور جان ، میجر محمد رفیق ، کرنل شاہد شریک ہوئے مسیحی برادری ، ہندو برادری اور ریٹائرڈ آرمی افسران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 

 خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزا کسی طور پر قبول نہیں ہے وہ سچے محب وطن پاکستانی ہیں اور پوری قوم اس جانبدارانہ فیصلہ کوتسیلم نہیں کرتی ہے ۔