حضرو،چنگیز خان لورز کی جانب سے اورنج پارٹی کا اہتمام

حضرو،چنگیز خان لورز کی جانب سے اورنج پارٹی کا اہتمام

 صحافیوں نے ہمیشہ معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کیا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ صحافیوں کا مثبت کردار رہا ہے ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان

حضرو :چنگیز خان لورز کی جانب سے تحصیل حضرو کی صحافی برادری کے اعزاز میں اورنج پارٹی کا اہتمام سیاسی وسماجی ،صحافی برادری کی بھر پور شرکت ،تفصیلات کے مطابق چنگیز خان لور ز کی جانب سے حضرو کے صحافیوں کے اعزاز میں ایک پروقار اورنج پارٹی کاچنگیز خان لوورز سیکرٹریٹ پر اہتمام کیاگیا جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان ودیگر نے شرکت کی۔ ،سابق چیئرمینز ذاکر خان زیدی ،حاجی شیراز خان ،حاجی سعید آرائیں ،ظاہر خان شینکہ ،فرودس خان خگوانی ،زاہد میر ،حاجی اقبال میر ،جاوید مجید خان ،احتشام بیگ ،عمر خان ،بابر رفیق ،ماما رستم ،بابر زمان ،آصف خان ،ملک نسیم ،نور خان ،سیف محمود سیفی ، صحافیوں الحاج طارق علی خان ،لطف الرحمن ،اقبال شاہ ،خالد محمود،ساجد محمود ،اعجاز اکرم ،زوہیر عباس ،احسان قریشی ،محمد احسان کے علاوہ دیگر چنگیز خان گروپ لوورز کے کارکنان موجود تھے قبل ازیں سنیئر صحافی لطف الرحمن کو ان بہترین کارکردگی پر ان تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز خان نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کیا ہے ۔

 

عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ صحافیوں کا مثبت کردار رہا ہے صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ان کے تعاون بغیرعوامی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہمارا ہر ممکن تعاون صحافیوں کیساتھ ہر موڑ پر رہیگا چنگیز خان نے تمام صحافی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر میزبان ملک نسیم نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم حضرو کے تمام صحافی بھائیوں کے دلی مشکور وممنون ہیں جنہوںنے ہمیشہ آواز حق بلند کیا ہے اور آج چنگیز خان لووورز کی طرف سے اورنج پارٹی میں شرکت کر کے صحافیوں بھائیوں نے ہماری حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں آخری میں صحافیوں نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان اور ان کے گروپ کے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صحافیوں کے اعزاز میںتقریب کا انعقاد کیا ۔