او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ٹی ایچ کیو جنڈ کو ایمبولینس فراہم

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ٹی ایچ کیو جنڈ کو ایمبولینس فراہم

 ملک جمشید الطاف، کو آرڈینیٹر ایم این اے ندیم ملک ،ڈپٹی کمشنر اٹک،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ، سید عاطف شاہ گیلانی و دیگر کی تقریب شرکت

جنڈ ( ظفر اقبال سے+ نمائندہ اٹک نیوز) او جی ڈی سی ایل کے شعبہCSR(corporate social responsibility )  کی طرف سی جنڈ کے عوام کے لئے جدید سہولیات سے لیس ایمبولینس کی فراہمی،ایمبولینس ٹی ایچ کیو ہسپتال ملک سلیم باز کے حوالے کی گئی جس کی باقاعدہ تقریب ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمانان خصوصی ایم پی اے ملک جمشید الطاف ،کوآرڈینیٹر ایم این اے حلقہ این اے 56 ندیم ملک ، 

 

سابق تحصیل ناظم سید عاطف حسین شاہ گیلانی  دیگر مہمانوں میںڈپٹی کمشنر اٹک ، اسٹنٹ کمشنر جنڈ ، جنرل منیجر سی ایس آر سلیم باز خان ، آر سی کوہاٹ مشفق حمید پراچہ،پلانٹ منیجر دکھنی گیس پروسسینگ پلانٹ آغا منور علی ،سنیئر نائب صدر سی بی اے ملک محمد اقبال ، جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد علی، ملک خدا یار ، غلامفرید ، ملک محسن خان ، سر دار شیر جنگ سردار وارث خان رنگی وہ دیگر شامل تھے ،

 

او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جنڈ کے عوام کو ایمبولینس کی فراہمی نہیات ہی احسن اقدام ہے لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے پہلے بھی او جی ڈی سی کی طرف سے  ایک ایمبولینس ٹی ایچ کیو کو فراہم کی گئی جو کچھ عرصہ چلنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی مداخلت سے اٹک شفٹ کر دی گئی جو کہ یہاں کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مذکورہ ایمبولینس سروس سے یہاں کے عوام ہی مستفید ہوں ۔