قائمقام چیف الیکشن کمشنر ابراہیم الطاف کا اٹک کا دورہ

قائمقام چیف الیکشن کمشنر ابراہیم الطاف کا اٹک کا دورہ

دورے کے موقع پر سید ضیغم الطاف الیکشن افسر اور محمد آصف ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک سے ملاقات میں بریفنگ ، ریجنل الیکشن کمشنرسردار غلام عباس بھی ہمراہ تھے

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) قائمقام چیف الیکشن کمشنر ابراہیم الطاف کا دورہ اٹک ان کے ہمراہ ریجنل الیکشن کمشنرسردار غلام عباس بھی ہمراہ تھے۔
 چیف الیکشن کمشنر نے دورے کے موقع پر سید ضیغم الطاف الیکشن افسر اور محمد آصف ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک سے ملاقات میں بریفنگ بھی لی ۔انہیں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں قائم ڈسپلے سنٹر پر ووٹر لسٹیں آویزاں کردی گئی ہیں اور 24 جنوری تک آویزاں رہیں گی ۔

 

ابراہیم الطاف نے الیکشن کمیشن اٹک کی کارکردگی کو سراہا۔