Thu
23
Apr
2026

تفصیل کے مطابق اٹک کے مضافاتی گائوں سرگ کے رہائشی ریحان کی 2 گائے اور 2 بچھڑے کھیتوں میں زمین پر پڑی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے سبب مر گئے ریحان نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والی تاریں زمین بوس تھیں جس کی اہل علاقہ نے متعدد بار واپڈا کو شکایت کی
تاہم محکمہ آئیسکو ٹس سے مس نہ ہوا اہلیان علاقہ کے زیادہ زور دینے پر آئیسکو کے اہلکار رشوت کا مطالبہ کرنے لگے اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو کے کرپٹ عملہ کا قبلہ درست کیا جائے
اور بجلی کی ننگی تاروں کو فی الفور مرمت کر کے اہلیان علاقہ کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے یاد رہے کہ زمین پر پڑی ننگی تاروں سے کسی اشرف المخلوقات کی جان بھی جا سکتی ہے ۔
