ڈاکٹر شگفتہ جبین ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب میں ایم ایس تعینات 

ڈاکٹر شگفتہ جبین ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب میں ایم ایس تعینات 

پنڈی گھیب(فیصل منیر سے) ڈاکٹر شگفتہ جبین کو ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال تعینات کر دیا گیا۔ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ 

تفصیلات کے مطابق سینئرخاتون میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شگفتہ جبین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں دوبارہ ایم ایس تعینات۔ ڈاکٹر شگفتہ جبین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ 
اس سے پہلے بھی ڈاکٹر شگفتہ جبین ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب میں ایم ایس کے عہدے پراپنے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔ 
تحصیل پنڈی گھیب کے عوامی حلقوں نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شگفتہ جبین کو ایم ایس کے عہدے پر تعینات کرنے پر صوبائی وزیر صحت، 

 

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ودیگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔